0
Tuesday 28 Jun 2016 13:29

بنوں سے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

بنوں سے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا جب کہ انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے بھاری مقدارمیں بارودی مواد برآمد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بنوں میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا جب کہ مسلح دہشت گرد زیت اللہ عرف زیتولے کو بارودی مواد سمیت گرفتارکرلیا جو خالی مکان میں موجود تھا۔ دہشت گرد سے کلاشنکوف، بارود سے بھری بالٹی، پرائماکارڈ، سیفٹی فیوزاورڈیٹونیٹربرآمد کئے گئے جب کہ بالٹی میں نصب کیا جانے والا 2 کلو بارود بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے شہریار کے نام سے جعلی شناختی کارڈ بھی بنا رکھا تھا، گرفتار دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک امیر سلطان کا بیٹا ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم اورمنظم جرائم پیشہ گروہ سے ہے، دہشت گرد قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے گرفتاردہشت گرد کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 549276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش