0
Wednesday 29 Jun 2016 09:32

جامعۃ القائم ٹیکسلا میں اعمال شب قدر، امام زمانہ (عجل) کے ظہور کے لئے دعائیں

جامعۃ القائم ٹیکسلا میں اعمال شب قدر، امام زمانہ (عجل) کے ظہور کے لئے دعائیں
اسلام ٹائمز۔ جامعۃ القائم، ٹیکسلا میں بھی ماہ مبارک رمضان کی شب قدر کے موقع پر اعمال شب قدر ادا کئے گئے۔ شب قدر کی مناسبت سے اہل بیت اطہار (ع) کے چاہنے والوں نے دعا و مناجات اور امام زمان (ع) کے ظہور کی دعا کی۔ رات بھر شب بیداری کرتے ہوئے، تلاوت قرآن مجید اور مختلف دعائیں منجملہ دعائے جوشن کبیر پڑھی اور رات بھر دعا و مناجات میں مصروف رہے۔ شب ضربت مولا علی (ع) کی مناسبت سے مقررین نے اس موضوع پر روشنی ڈالی مرثیے پڑھے نیز نوحہ خوانی کی گئی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہ مبارک رمضان کی شب انّیس و اکّیس و تئیس، شب قدر ہیں اور ان راتوں میں مسلمان شب بیداری اوران شبوں کے خصوصی اعمال انجام دیتے ہیں اور اپنے معبود حقیقی سے راز و نیاز کرتے ہیں۔ شب قدر، سال کی ایک ایسی شب ہے کہ جس کو سال کی تمام شبوں پر فضیلت حاصل ہے اور اس شب کے اعمال، ہزاروں مہینوں کے اعمال سے زیادہ فضیلت اور ثواب رکھتے ہیں۔ ماہ مبارک رمضان کی شب انّیس میں سحر کے وقت ابن ملجم مرادی نے پہلے امام حضرت امام علی (ع) کے سر مبارک پر زہر میں بجھی ہوئی تلوار سے ایسی حالت میں وار کیا کہ آپ (ع) نماز کی حالت میں تھے۔ ضربت لگنے کے بعد مولا علی (ع) دو روز تک بستر علالت پر رہے اور اکیسویں ماہ مبارک رمضان کو شہید ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 549489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش