QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت نے 30 جون کے بعد افغان مہاجرین کی میزبانی سے انکار کردیا

29 Jun 2016 11:48

اسلام ٹائمز: مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ اگر وفاق نے افغان مہاجرین کے حوالے سے اقوام متحدہ سے کوئی معاہدہ کیا ہے تو اسے فوری طور پر ختم کرے اور اگر وفاق ایسا نہیں کرسکتا تو پھر ان افغان مہاجرین کو تمام صوبوں میں تقسیم کرکے انہیں کیمپوں تک ہی محدود کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں موجود افغان مہاجرین کو فوری طور پر واپس بھجوایا جائے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاق اور اقوام متحدہ کے درمیان افغان مہاجرین کے حوالے سے معاہدہ 30 جون کو ختم ہورہا ہے۔ جس کے بعد وفاق انہیں باعزت طریقے سے ان کے ملک واپس بھجوائے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین نہیں بستے جتنے ہمارے شہروں میں آباد ہیں، ہم افغان مہاجرین کی مزید مہمان نوازی نہیں کرسکتے کیونکہ یہ ناصرف ہماری معیشت پر بوجھ ہیں بلکہ ان کی وجہ سے امن و امان کے مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں۔ افغان مہاجرین کے حوالے سے وفاق اور اقوام متحدہ کے درمیان 30 جون کو معاہدہ ختم ہورہا ہے اس لئے وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کے بعد وفاق ان مہاجرین کو باعزت طریقے سے واپس بجھوانے کے انتظامات کرے۔  مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ اگر وفاق نے  افغان مہاجرین کے حوالے سے اقوام متحدہ سے کوئی معاہدہ کیا ہے تو اسے فوری طور پر ختم کرے اور اگر وفاق ایسا نہیں کرسکتا تو پھر ان افغان مہاجرین کو تمام صوبوں میں تقسیم کرکے انہیں کیمپوں تک ہی محدود کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 549534

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/549534/خیبر-پختونخوا-حکومت-نے-30-جون-کے-بعد-افغان-مہاجرین-کی-میزبانی-سے-انکار-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org