0
Thursday 30 Jun 2016 00:13

حزب اللہ نے محدود وسائل کے باوجود اسرائیل کو ہر میدان میں شکست سے دوچار کیا ہے، شیریں مزاری

حزب اللہ نے محدود وسائل کے باوجود اسرائیل کو ہر میدان میں شکست سے دوچار کیا ہے، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ یوم القدس کو سرکاری سطح پر نہیں منایا جاتا۔ امریکہ اور اسرائیل عالمی دہشت گرد ہیں۔ امت مسلمہ کی کمزوری نے اسلام دشمن قوتوں کو تقویت دے رکھی ہے۔ حزب اللہ نے محدود وسائل کے باوجود اسرائیل کو ہر میدان میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام "آزادی قدس منتظر وحدت امت مسلمہ" کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ شیرییں مزاری نے کہا کہ سعودی عرب سمیت دیگر عرب ریاستوں کو امت مسلمہ کی بجائے اپنے مفادات مقدم ہیں۔ جس کے لئے وہ ہر طرح کا دباو استعمال کر لیتے ہیں۔ عرب الائنس مسلمانوں کے خلاف بنایا گیا۔ عالم اسلام کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا۔ کشمیر میں حق خود ارادیت کی بات کرنے والوں کو فلسطین میں بھی اسی حق کی بات پر آواز بلند کرنا ہوگی۔ فلسطین کے مسلمانوں پر اپنی زمین تنگ کر دی گئی۔ دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں کہ مقامی آبادی کو مہاجر قرار دے دیا جائے اور باہر سے آکر بسنے والے قابض ہو کر مالک بن بیٹھیں۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کو القدس کی آزادی کے لیے آواز بلند کرنی ہوگی۔ ہمیں حزب اللہ کو سپورٹ کرنا چاہیے، جو اسرائیلی بربریت کا انہتائی جرات سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 549677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش