QR CodeQR Code

ہر ظالم کی مذمت اور ہر مظلوم کی حمایت کرتے ہیں، افرا سیاب خٹک

30 Jun 2016 00:44

اسلام ٹائمز: القدس سے متعلق سیمینار سے خطاب میں اے این پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کہ صیہونی مظالم و بربریت کی ہر باشعور مذمت کرتا ہے۔ ظالموں کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما افراسیاب خٹک نے کہا کہ دنیا کی جتنی بھی مزاحتمی تحریک استکبارکے خلاف اور مظلومیت کی حمایت میں ہیں ہم ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہمیں دنیا کو تسخیر کرنے کے لیے علوم کے میدان آگے نکلنا ہو گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام "آزادی قدس منتظر وحدت امت مسلمہ" کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ افرا سیاب خٹک کا کہنا تھا کہ صیہونی مظالم و بربریت کی ہر باشعور مذمت کرتا ہے۔ کانفرنس سے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے صدر صابر ابور مرین اور آئی ایس او کے رہنما علی مہدی کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 549685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/549685/ہر-ظالم-کی-مذمت-اور-مظلوم-حمایت-کرتے-ہیں-افرا-سیاب-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org