0
Thursday 30 Jun 2016 11:25

اب وقت آگیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنایا جائے، نثار کھوڑو

اب وقت آگیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنایا جائے، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر تعلیم و پارلیمانی امور نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بننے کا حق ملنا چاہیے اور اب وقت آگیا ہے کہ انہیں وزیراعظم بنایا جائے۔ پیپلز میڈیا سیل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ عوام نے کئی بار پیپلز پارٹی كو مینڈیٹ دیتے ہوئے جمہوری اداروں كے حق میں اپنا فیصلہ سنایا، شہید ذوالفقار بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو اور ہزاروں كاركنان نے جمہوریت كی بحالی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اب وقت آگیا ہے كہ بلاول بھٹو زرداری كو وزیراعظم بننے كا حق ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمروں كا مقابلہ كرتے ہوئے ملک كے اندر جمہوریت اور جمہوری اداروں كو استحكام بخشا ہے، جس كا نتیجہ یہ نكلا كہ آج مخالف جماعت سے تعلق ركھنے والے سنجیدہ لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار كر رہے ہیں۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی غریبوں، مزدوروں اور عام آدمی كی پارٹی ہے، اس پارٹی كے قائدین اور دیگر ہزاروں كاركنان نے اپنی زندگیاں قربان كی ہیں، جس كے نتیجے میں جمہوریت بحال ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک كے اندر ماضی میں ایسے بھی ادوار گزرے ہیں كہ رات كے اندھیروں میں آمریتی قوتوں نے عوام كے جمہوری فیصلوں پر قدغن لگا كر جمہوریت كو نقصان پہنچایا، لیكن پیپلز پارٹی اور اس كی قیادت نے لازوال قربانیاں دیتے ہوئے جمہوریت كو بحال كیا اور پارلیمنٹ كو با اختیار بنا دیا۔
خبر کا کوڈ : 549811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش