0
Wednesday 16 Feb 2011 00:59

سرکار دو عالم کا منشور انسانی حقو ق ،احترام انسانیت اور غربت و افلاس میں مبتلا افراد کی خبر گیری کیلئے ہے، الطاف حسین

سرکار دو عالم کا منشور انسانی حقو ق ،احترام انسانیت اور غربت و افلاس میں مبتلا افراد کی خبر گیری کیلئے ہے، الطاف حسین
کراچی:اسلام ٹائمز-متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، مشائخ عظام و عوام کو جشن عید میلادالنبی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ربیع الاول کے مبارک مہینے میں اپنے درمیان فرقہ وارانہ اہم آہنگی اور بھائی چارہ کی فضاء کو برقرار رکھیں اور سازشی عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ جشن عید میلادالنبی کے موقع پر اپنے پیغام میں الطاف حسین نے کہا کہ یہ مبارک مہینہ ایسا مقدس مہینہ ہے کہ جس میں جھل کی تاریکیوں میں ڈوبے ہوئے معاشرے میں اللہ تبارک تعالی نے اپنے محبوب نبیوں کے نبی، نبیوں کے امام نبی اخر الزماں حضرت محمد مصطفی احمد مجتبی سرکار دو عالم کو اس ماہ مبارک میں روشنی پھیلانے کیلئے جہل کی تاریکیوں کو دور کرنے اور بنی نوع انسان کیلئے رحمت بنا کر پیدا کیا ۔
انہوں نے کہا کہ سرکار دو عالم کا جو منشور ہے وہ انسانی حقو ق کیلئے احترم انسانیت ،ادب و آداب ،والدین کے حقوق ،اولاد ،طلبہ و طالبات کے حقوق ،اساتذہ کے حقوق ،پڑوسیوں کے حقوق کیلئے ہے۔ سرکار دو عالم نے اپنی تعلیمات اور اللہ تعالی کے احکامات وحی کو انسانوں تک پہنچایا اور اس کا نچوڑ سرکار دو عالم نے حجتہ الوداع کے موقع پر جو آخری خطبہ دیا ہے ہر منشور کی کڑی ،ہر انسانیت کا پیغام بلواسطہ بلا واسطہ اسی سے جاکر ملتا ہے ۔
الطاف حسین نے کہا کہ بعض سازشی عناصر ربیع الاول کے اس مقد س مہینے میں فر قہ وارانہ فسادات کے ذریعے مسلمانوں کے تمام مسالک کے درمیان نفرتوں کی دیوار کھڑی کر کے اتحاد بین المسلین کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ربیع الاول کے مبارک مہینے میں مذہبی رواداری اتحاد بین المسلین کابھر پور اور عملی مظاہر کیا جائے اور مسلم امہ کے درمیان نفاق پیدا کرنے والے سازشی عناصر سے نہ صرف ہوشیار رہا جائے بلکہ ان کے مذموم مقاصد کو اپنے اتحاد کے ذریعے ناکام بنادیا جائے ۔
الطاف حسین نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخ عظام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے خطبات میں مذہبی راوداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے مسالک و فرقوں کے احترام کا درس دیں اور اپنے درمیان پیار، محبت بھائی چارے کی فضاء قائم رکھ کر سازشی عناصر کی تمام مذموم سازشوں کو ناکام بنا دیں۔
خبر کا کوڈ : 54986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش