0
Thursday 30 Jun 2016 14:15

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا ہے۔ تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع مدینہ کالونی میں تیس سالہ ایف آر پی کانسٹیبل شاہ زیب محسود کو اپنے گھر کے قریب ہی نشانہ بنایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہ زیب محسود ولد آفتاب محسود کو متعدد گولیاں لگی ہیں، جبکہ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او کینٹ محمد نواز پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال پہنچایا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں بھی لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 549892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش