0
Thursday 30 Jun 2016 18:39

دہشتگردوں کی مالی معاونت حرام ہے، کے پی کے حکومت جامعہ حقانیہ کی امداد کی وضاحت کرے، سنی تحریک

دہشتگردوں کی مالی معاونت حرام ہے، کے پی کے حکومت جامعہ حقانیہ کی امداد کی وضاحت کرے، سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے سنیئر مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کے پی کے حکومت کی جانب سے صوبائی بجٹ میں جامعہ حقانیہ کو 30 کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کئے جانے کیخلاف لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے حکومت جامعہ حقانیہ کو فنڈز دینے کی وضاحت کرے ورنہ احتجاجی تحریک چلائیں گے، پاک افواج، پولیس، سکیورٹی اداروں کے قاتلوں اور سہولت کاروں کی مالی معاونت حرام ہے، کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ دہشتگردوں کو حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ دے، علماء و مشائخ، دانشوروں، پاک افواج، پولیس، سکیورٹی اداروں کے قاتلوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اہلسنت کی 30 دینی جماعتیں اور علماء کا جامعہ حقانیہ کو 30 کروڑ روپے فنڈز دیئے جانے پر شدید احتجاج کر رہی ہیں، عید کے بعد کے پی کے حکوت کیخلاف سنی تحریک دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی معاونت پر احتجاجی تحریک چلائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سنی تحریک، جماعت اہلسنت، عالمی تنظیم اہلسنت، جمعیت علماء پاکستان، جماعت رضائے مصطفی پاکستان، ادارہ صراط مستقیم، پاکستان سنی فورس، انجمن طلبہ اسلام، ادارۃ المصطفیٰ، پاسبان اہلسنت، تحریک فدایان ختم نبوت، انجمن غوثیہ نورانیہ، مصطفائی تحریک، بزم رشیدیہ، ادارہ تحقیقات امام احمد رضا و دیگر تنظیمات نے سنی تحریک کی اپیل پر کے پی کے حکومت کی دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی مالی معاونت پر احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت دہشتگردوں کی معاونت سے باز رہے، تحریک انصاف دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی سہولت کار مت بنے۔ انہوں نے کہا کہ 60 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے قاتلوں کو عمران خان دودھ پلا رہے ہیں، کے پی کے حکومت قوم پر واضح کرے کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں بم دھماکوں سے شہید کئے گئے درجنوں مزارات اولیاء اللہ، مدارس  دینیہ کی تعمیرات کیلئے کب اور کتنا فنڈ مختص کیا جائے گا؟

دوسری جانب ادارہ صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر مفتی محمد اشرف آصف جلالی، عالمی تنظیم اہلسنت کے سر براہ پیر محمد افضل قادری، جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی، انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی امیر چودھری عاکف طاہر، پاسبان اہلسنت کے مرکزی امیر صاحبزادہ محمد ذکاء اللہ رضوی، پاکستان سنی فورس کے مرکزی امیر چودھری عدیل عارف مہر، مرکزی ادارہ فیضان ابوالبیان کے امیر صاحبزادہ پیر محمد احمد فاروق شاہ مجددی، ادارۃ المصطفیٰ کے مرکزی امیر صاحبزادہ پیر محمد رضا ثاقب مصطفائی، مصطفائی تحریک کے رہنما حافظ قاسم مصطفائی نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کو آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان ناکام بنانے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے۔ کے پی کے حکومت طالبان کے ہاتھوں شہید کئے گئے اہلسنت کے سینکڑوں مزارات اولیاء اللہ، مساجد کی تعمیرات کیلئے کب اور کتنا فنڈ مختص کرے گی؟ عمران خان محض اقتدار کی ہوس میں پاکستان کی اخلاقی اقدار کو نظر انداز کر رہے ہیں، پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کو کسی صورت داؤ پر لگانے نہیں دیں گے، کے پی کے حکومت نے اہلسنت کے تحفظات دور نہ کئے تو احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 549954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش