0
Thursday 30 Jun 2016 20:30

100 افراد کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالے گروہ کو گرفتار کرلیا، کراچی پولیس کا دعویٰ

100 افراد کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالے گروہ کو گرفتار کرلیا، کراچی پولیس کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشت گردی فور س نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ان 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، جنہوں نے رمضان میں 100 افراد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی۔ نجی نیوز چینل کے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے کہا کہ گرفتار ملزموں میں محمد علی، شیراز، حامد، اسرار اور پرویز شامل ہیں۔ جو شہر میں قتل و غارت گری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مختلف شخصیات سمیت 100 افراد کے قتل کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی۔ گرفتار ملزموں نے اس سے قبل اہل سنت ولجماعت پاکستان کے صدر مولانا اورنگزیب فاروقی پر بھی قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ ملزمان پر ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، پولیس مقابلے اور ناجائز اسلحہ رکھنے کا بھی الزام ہے۔ پولیس کی جانب سے تاحال یہ تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں کہ ان میں سے کسی ملزم نے کوئی قتل کیا بھی تھا یا صرف وہ منصوبہ بندی کررہے تھے، علاوہ ازیں تاحال امجد صابری، خرم ذکی کے قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 549970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش