QR CodeQR Code

پشاور، سرکاری گاڑی پر فائرنگ اور بم حملہ، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی

30 Jun 2016 20:41

اسلام ٹائمز: ایس ایچ او کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول سے کیا گیا۔ دھماکے سے پہلے ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ بھی کی۔ گاڑی کو کلیئر کرنے کیلئے بم، ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ڈی ایم ایس لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایک سرکاری گاڑی پر فائرنگ اور دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رشید آباد میں ایک سرکاری گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ اس موقع پر ایک دھماکہ بھی سنا گیا۔ امدای ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ ایس ایچ او کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول سے کیا گیا۔ دھماکے سے پہلے ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ بھی کی۔ گاڑی کو کلیئر کرنے کیلئے بم، ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ڈی ایم ایس لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 549972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/549972/پشاور-سرکاری-گاڑی-پر-فائرنگ-اور-بم-حملہ-ایک-شخص-جاں-بحق-پانچ-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org