QR CodeQR Code

چیف جسٹس نے کراچی پولیس میں سیاسی بنیادوں پر پوسٹنگ کا ازخود نوٹس لے لیا

30 Jun 2016 22:32

اسلام ٹائمز: چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغوا کے بعد ایس ایس پی ساؤتھ فاروق احمد کو ہٹانے کا حکم دیا تھا، انہیں کیسے بحال کیا گیا، جبکہ چیف جسٹس نے اس پر سندھ حکومت سے جواب بھی طلب کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے کراچی میں سیاسی بنیادوں پر پولیس افسران کی پوسٹنگ کا ازخود نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کاروباری شخصیت کے فرنٹ مین کی سندھ پولیس میں مداخلت کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر کو 4 جولائی کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغوا کے بعد ایس ایس پی ساؤتھ فاروق احمد کو ہٹانے کا حکم دیا تھا، انہیں کیسے بحال کیا گیا، جبکہ چیف جسٹس نے اس پر سندھ حکومت سے جواب بھی طلب کرلیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس امیر ہانی مسلم کے کراچی بدامنی کیس کے فیصلے میں دیئے جانے والے نوٹ کو پٹیشن میں بدل لیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں سیاسی مداخلت کراچی بدامنی کیس کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔


خبر کا کوڈ: 549991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/549991/چیف-جسٹس-نے-کراچی-پولیس-میں-سیاسی-بنیادوں-پر-پوسٹنگ-کا-ازخود-نوٹس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org