0
Thursday 30 Jun 2016 23:56

ایران نے نہ صرف کلبھوشن بلکہ اسکے ساتھیوں کی تفصیلات بھی فراہم کر دیں، چوہدری نثار

ایران نے نہ صرف کلبھوشن بلکہ اسکے ساتھیوں کی تفصیلات بھی فراہم کر دیں، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ایران نے نہ صرف کلبھوشن بلکہ اس کے ساتھی کی تفصیلات بھی فراہم کر دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات ضرور ہونی چاہئیں لیکن بلاول بھٹو کی دبئی سمیت بیرون ملک کروڑوں روپے کی جائیداد کی تحقیقات کون کرے گا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کو ضروری قرار دیدیا۔ کہتے ہیں وزیراعظم کے خلاف بےبنیاد باتیں پھلائی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپنے ادوار میں کرپشن کے علاوہ کچھ نہ کرنے والے آج کرپشن کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ دبئی کے فلیٹس کی قیمت کروڑوں میں ہے۔ بلاول کی اربوں کی بیرون ممالک پراپرٹی کی تحقیق کون کرے گا۔ کراچی آپریشن پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ آپریشن کا کپتان آئینی طور پر وزیراعلٰی کے علاوہ کوئی بھی نہیں ہوسکتا۔ آپریشن کے خاتمے کیلئے پولیس کی استعداد کار میں بہتری ضروری ہے۔ شہر قائد میں ڈیلی کرائم بڑھے ہیں، لیکن جن چیزوں کیلئے آپریشن شروع ہوا، بھتہ خوری، تاوان، ٹارگٹ کلنگ، اغوا کم ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایران نے پاکستان کے ڈوزیئرز کے جواب میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے دو ساتھیوں کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ افغان مہاجرین کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ عید کے بعد اہم اجلاس ہوگا۔ جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے، جو افغان رضاکارانہ طور پر اپنے بارے بتائیں گے، انہیں ریفیوجی کا درجہ دیا جائے گا، ورنہ ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 550010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش