0
Friday 1 Jul 2016 18:12

لاہور، جے یو پی (نظریاتی) کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس منایا گیا

لاہور، جے یو پی (نظریاتی) کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جمعیت علماء پاکستان (نظریاتی) کی اپیل پر نماز جمعہ کے اجتماع میں پاکستان، آزاد کشمیر سمیت یوم القدس منایا گیا۔ تمام بڑی بڑی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں اسرائیل اور امریکہ کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی گئی۔ اس موقع پر جمعیت علما پاکستان (نظریاتی) کے مرکزی رہنما مفتی محمد آصف نعمانی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج فلسطین کو مسلمانوں کیساتھ اسرائیل اور امریکہ کی بربریت پر پوری دنیا خاموش ہے اور ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطین کے مسلمانوں کیساتھ ہونیوالے ظلم اور بربریت کو روکے ورنہ ہم راست اقدام کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر جامع مسجد نور قادریہ رضویہ لکھو ڈہیر لاہور کے باہر مظاہرین نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں اسرائیل کی جارحیت کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین کی قیادت مفتی محمد آصف نعمانی، مولانا مبارک علی رضوی، پیر لیاقت علی رضوی، حافظ اکبر نقشبندی، مفتی عرفان علی نعیمی، پروفیسر شریف القادری، مولانا اسحاق منیازی سمیت سینکڑوں علما مشائخ نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 550060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش