QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، یوم القدس انتہائی عقیدت و احترام و جوش جذبے سے منایا گیا

1 Jul 2016 19:59

اسلام ٹائمز: آئی ایس او کے زیراہتمام مرکزی القدس ریلی جامع مسجد یاعلی سے برآمد ہوئی، جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزرتی ہوئی گھاسمنڈی چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے جھنڈے نذرآتش کئے گئے، شرکاء نے فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی یوم القدس انتہائی عقیدت احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ مختلف تنظیموں کے زیراہتمام مختلف اجتماعات و پروگرام منعقد کئے گئے۔ مرکزی القدس ریلی امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام جامع مسجد یاعلی (ع) میں سے برآمد ہوئی۔ ریلی میں بچوں، نوجوانوں سمیت بزرگوں نے بھی شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے امریکہ، اسرائیل کے خلاف اور آزادی فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی۔ ریلی کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے جھنڈے جلائے گئے۔ مقررین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جاری دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں یوم القدس کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور اسلامی دنیا کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ آزادی فلسطین کے حق میں آواز بلند کریں۔ یوم القدس کی مناسبت سے شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام جامعۃ النجف میں القدس سیمنار کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور سکالرز نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 550074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/550074/ڈی-ا-ئی-خان-یوم-القدس-انتہائی-عقیدت-احترام-جوش-جذبے-سے-منایا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org