QR CodeQR Code

کویت میں مقیم پاکستانی خاندان کے 9 افراد گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق

1 Jul 2016 21:34

اسلام ٹائمز: مقامی میڈیا کے مطابق کویت کے شہر فراوانیا کے علاقے میں واقع مکان میں صبح کے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے مکان میں موجود 9 افراد جھلس گئے۔


اسلام ٹائمز۔ کویتی شہر فراوانیا کے علاقے میں واقع مکان میں آتشزدگی سے 9 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے، جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کویت کے شہر فراوانیا کے علاقے میں واقع مکان میں صبح کے وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے مکان میں موجود 9 افراد جھلس گئے۔ کویتی وزارت صحت کے حکام کے مطابق مکان میں آگ لگنے سے 6 افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے اور دیگر 3 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے جب کہ واقعہ میں آگ بجھانے میں مصروف 2 فائر فائٹرز بھی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کویتی حکام کے مطابق گھر میں آگ لگنے کی کوئی فوری طوری پر کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 550108

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/550108/کویت-میں-مقیم-پاکستانی-خاندان-کے-9-افراد-گھر-ا-گ-لگنے-سے-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org