0
Friday 1 Jul 2016 22:33

علی پور، ساجد نقوی لورز کونسل کے زیراہتمام القدس ریلی

علی پور، ساجد نقوی لورز کونسل کے زیراہتمام القدس ریلی
اسلام ٹائمز۔ ساجد نقوی لورز کونسل کے کارکنوں نے نمائندہ ولی فقیہہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر القدس ریلیوں میں شرکت کی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ چیرمین وسیم عباس ساجدی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد قابل تحسین ہے، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی سے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھا گیا ہے۔ مختلف تنظیموں نے اپنے اپنے پلیٹ فارم سے جلوس نکالے۔ علی پور میں شیعہ علما کونسل کی القدس ریلی سے خطاب میں وسیم ساجدی نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی امت مسلمہ کی غیرت ایمانی کا مسئلہ ہے۔ حماس اور دیگر مزاحمتی تحریکوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کیخلاف امریکی آشیرباد سے جس طرح ناجائز ریاست اسرائیل مظالم جاری رکھے ہوئے اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا، اسرائیلی بت ٹوٹنے کو ہے اور فلسطین آزاد ریاست کے طور پر سامنے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کا حل امت کی وحدت میں ہے، جس کیلئے ولی امرالمسلمین رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے عالمی سطح پر اور نمائندہ ولی فقیہہ علامہ ساجد علی نقوی نے ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے پاکستان میں گرانقدر جدوجہد کی ہے۔ ساجد نقوی لورز کونسل کے چیرمین نے کہا کہ مسلمان اپنے اتحاد سے اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتے ہیں، ہر مسلمان کے دل فلسطینیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں لیکن بے حس عرب ممالک نے فلسطینیوں کا ساتھ نہیں دیا، یمن اور بحرین پر حملہ آور ہوکر امت کو تقسیم کرنے کی سازش میں ملوث ہیں، لیکن بادشاہتوں کا یہ سلسلہ زیادہ دیر چل نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ مسلمانوں کے گلے کاٹنے والے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اور طالبان اگر واقعی مسلمان ہیں تو فلسطین میں ریاستی مظالم کیخلاف کیوں جہاد نہیں کرتے، مگر حقیقت یہ ہے کہ دہشتگردوں کا ایجنڈا یہودی اور امریکی مفادات کا تحفظ ہے، تاکہ اسلام کا چہرہ مسخ کیا جائے، ان کا ٹارگٹ صرف مسلمان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 550119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش