QR CodeQR Code

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے القدس ریلی کو درہم برہم کرنے کی کوشش، لاوڈ اسپیکر اٹھا لئے

1 Jul 2016 23:30

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم سمیت دیگر قائدین نے اسلام آباد انتظامیہ کے اقدام کو مذموم کارروائی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اسپیکر فی الفور واپس کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان، جعفریہ یوتھ اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت اسلام آباد میں القدس ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے کی۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے ریلی کو درہم برھم کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کی، آبپارہ چوک میں ریلی پہنچے پر اسلام آباد انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ اٹھائے گئے اسپیکر فی الفور واپس کئے جائیں تاہم ایسا نہ ہو سکا۔ ریلی سے جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما میاں اسلم، ثاقب اکبر، صاحبزادہ عظمت سلطان، علامہ عارف حسین واحدی اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے قبلہ اول کی بازیابی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا اور امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت پر زور دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 550140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/550140/اسلام-ا-باد-انتظامیہ-کی-جانب-سے-القدس-ریلی-کو-درہم-برہم-کرنے-کوشش-لاوڈ-اسپیکر-اٹھا-لئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org