0
Friday 1 Jul 2016 23:53

سکھر، بیت المقدس کی آزادی اور اس پر اسرائیلیوں کے تسلط کے خلاف شیعہ تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں

سکھر، بیت المقدس کی آزادی اور اس پر اسرائیلیوں کے تسلط کے خلاف شیعہ تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں
اسلام ٹائمز۔ سکھر میں بیت المقدس کی آزادی اور اس پر اسرائیلیوں کے تسلط کے خلاف شیعہ تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں، دنیا بھر کے مسلمانوں کو بیت المقدس کی آزادی کیلئے متحد ہوجانا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی بیت المقدس کی آزادی اور اس پر اسرائیلوں کے تسلط کے خلاف شیعہ تنظیموں کی جانب سے یوم القدس منایا گیا اور ریلیاں نکالی گئی۔ سکھر میں شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ غریب آباد سے پریس کلب تک یوم القدس کے موقع پر بیت المقدس کی آزادی اور اس پر اسرائیلیوں کے تسلط کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گی اور مظاہرہ کیا گیا۔ دوسری جانب حیدری مسجد پرانہ سکھر سے مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے سکھر پریس کلب تک ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت علامہ محمد عالم شاہ موسوی، مولانا امداد حسین الحسینی، مولانا ریاض حسین روحانی، کاشف حسین و دیگر نے کی۔

سکھر پریس کلب کے سامنے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے بیت المقدس پر اسرائیل کے تسلط کی مذمت کی اور کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو بیت المقدس کی آزادی کے لیے متحد ہوجانا چاہیئے اور اس کے خلاف آواز اٹھانا چاہیے۔ رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے فلسطین میں اسرائیل کی حالیہ جارحیت پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی کو افسوسناک اور دہرا معیار قرار دیا اور اس معاملے پر اسلامی ممالک کے سربراہاں مملکت کی خاموشی کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح فلسطین میں مسلمانوں پر بمباری اور انہیں شہید کیا جا رہا ہے اگر اس طرح کسی اور ملک میں ہوتا تو انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار امریکہ اس پر خاموش نہ بیٹھتا اور تمام غیر اسلامی ممالک اس پر چڑھ دوڑتے مگر افسوس کہ اسرائیل کے خلاف کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 550147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش