QR CodeQR Code

سرگودہا میں آئی ایس او اور جے ایس او کے زیراہتمام یوم القدس کی مشترکہ ریلی

2 Jul 2016 02:50

اسلام ٹائمز: امام بارگاہ قصرالقائم سے نکالی گئی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ملک نصیر حسین کا کہنا تھا کہ ظالم اسرائیل کے مظلوم فلسطینی بھائیوں پر حملے اور بیت المقدس پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں اور اسکے خلاف اسرائیل کی نابودی تک آواز بلنک کرتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودہا ڈویژن اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سرگودہا ڈویژن کے زیر اہتمام سرگودہا میں یوم القدس کی منسبت سے مشترکہ ریلی نکالی گئی۔ ریلی امام بارگاہ قصرالقائم سے شروع ہو کر سیٹلائیٹ چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے غاصب اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب میں علامہ ملک نصیر حسین کا کہنا تھا کہ ظالم اسرائیل کے مظلوم فلسطینی بھائیوں پر حملے اور بیت المقدس پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں اور اسکے خلاف اسرائیل کی نابودی تک آواز بلنک کرتے رہیں گے۔ ریلی میں ضلعی صدر وفاق علمائےشیعہ پاکستان مولانا ظہیر الحسن شیرازی نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 550172

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/550172/سرگودہا-میں-ا-ئی-ایس-او-اور-جے-کے-زیراہتمام-یوم-القدس-کی-مشترکہ-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org