0
Saturday 2 Jul 2016 02:50

سرگودہا میں آئی ایس او اور جے ایس او کے زیراہتمام یوم القدس کی مشترکہ ریلی

سرگودہا میں آئی ایس او اور جے ایس او کے زیراہتمام یوم القدس کی مشترکہ ریلی
اسلام ٹائمز۔ ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودہا ڈویژن اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سرگودہا ڈویژن کے زیر اہتمام سرگودہا میں یوم القدس کی منسبت سے مشترکہ ریلی نکالی گئی۔ ریلی امام بارگاہ قصرالقائم سے شروع ہو کر سیٹلائیٹ چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے غاصب اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب میں علامہ ملک نصیر حسین کا کہنا تھا کہ ظالم اسرائیل کے مظلوم فلسطینی بھائیوں پر حملے اور بیت المقدس پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں اور اسکے خلاف اسرائیل کی نابودی تک آواز بلنک کرتے رہیں گے۔ ریلی میں ضلعی صدر وفاق علمائےشیعہ پاکستان مولانا ظہیر الحسن شیرازی نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 550172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش