0
Saturday 2 Jul 2016 16:02

کراچی میں شہریوں نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر آگ لگا دی

کراچی میں شہریوں نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر آگ لگا دی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی میں عوام نے ایک دکان کو لوٹنے آئے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ پر انہیں آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر میں 3 ڈاکو ایک دکان کو لوٹنے کیلئے گھس گئے، دکاندار کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کی آواز سن کر عوام جمع ہوگئے اور جس پر ایک ڈاکو فرار ہوگیا، تاہم دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔ عوام نے پہلے تو ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنا کر اپنا غصہ نکالا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں ڈاکوؤں کو عوام سے چھڑایا اور سول اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی شہر قائد میں لوٹ مار اور چوری کی وارداتوں سمیت ٹارگٹ کلنگ میں بھی اضافہ ہوا ہے، اور معروف قوال امجد صابری کو بھی رواں رمضان میں ہی نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا، جبکہ اداکار ندیم جعفری بھی اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بن چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 550381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش