0
Saturday 2 Jul 2016 16:29

معروف تھنک ٹینک آئی پی ڈی ایس کے تحت اسلام آباد میں انٹرنیشنل القدس ڈے سیمینار کا انعقاد

معروف تھنک ٹینک آئی پی ڈی ایس کے تحت اسلام آباد میں انٹرنیشنل القدس ڈے سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ معروف تھنک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز (آئی پی ڈی ایس) کے تحت اسلام آباد میں انٹرنیشنل القدس ڈے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست، پروفیسر محمد خان، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) اسد درانی، پروفیسر ڈاکٹر ناصر حسین، قائداعظم یونیورسٹی اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں تعینات ایران سفیر مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ مسئلہ قدس کا تعلق تمام امت مسلمہ سے ہے، لہذا مسلمانوں کو متحد ہو کر اپنی وحدت کے ذریعے اس مسئلہ کے حل کے لئے کوششیں کرنی چاہییں۔ ثقافتی قونصلر اسلامی جمہوری ایران آقای شہاب الدین دارائی نے بھی اس سیمینار میں بطور مہمان شرکت کی۔ سیمینار میں ممتاز دانشوروں، یونیورسٹی اساتذہ اور مذہبی اسکالرز نے مسئلہ فلسطین اور اس کے حل سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اور بیت المقدس کی آزادی فقط اور فقط امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت سے وابستہ ہے۔ جس طرح امام خمینی (رہ) نے فرمایا تھا کہ اگر تمام مسلمان متحد ہو کر ایک ایک بالٹی پانی کی اسرائیل پر ڈالیں تو وہ اسی سیلاب میں بہہ جائے گا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کے عظیم رہنما امام خمینی (رہ) نے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیکر مسئلہ فلسطین کو فراموش ہونے سے بچا لیا۔
خبر کا کوڈ : 550386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش