QR CodeQR Code

صوبائی حکومت نے بہترین عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، رانی عتیقہ

3 Jul 2016 01:45

اسلام ٹائمز: ممبر جی بی اسمبلی نے کہا ہے کہ ہمیں سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے کیونکہ سیاحت کی ترقی سے علاتے کا نہ صرف تشخص بحال ہوگا بلکہ اس سے لوگوں کو روزگار میسر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے بجٹ اجلاس کے بحث میں حصہ لیتے ہوئے بہترین بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلٰی گلگت بلتستان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین عوامی بجٹ پیش کیا ہے۔ بجٹ میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کو برابر اہمیت دی گئی ہے اور ترقیاتی بجٹ برابری کی بنیاد پر تقسیم گیا ہے۔ رانی عتیقہ غضنفر نے بجٹ میں تعلیم اور صحت کے لیے ترجیح دینے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے علاقے کے لیے بہترین اقدام قرار دیا۔ رانی عتیقہ غضنفر نے مزید کہا کہ ہمیں سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دینی چاہیے کیونکہ سیاحت کی ترقی سے علاتے کا نہ صرف تشخص بحال ہوگا بلکہ اس سے لوگوں کو روزگار میسر ہوگا اور علاقے میں ترقی ہوگی اور خوشحالی آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 550454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/550454/صوبائی-حکومت-نے-بہترین-عوام-دوست-بجٹ-پیش-کیا-ہے-رانی-عتیقہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org