0
Monday 11 Jul 2016 04:30

تشدد کے خاتمے کیلئے بین المذاہب مکالمہ اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر جوزف ارشد

تشدد کے خاتمے کیلئے بین المذاہب مکالمہ اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر جوزف ارشد
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں کیتھولک چرچ اور ڈایوسیزن کمیشن برائے بین المذاہب رابطہ کے زیر اہتمام ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد، نثار برکت، پیر محمد ابرہیم سیالوی، زاہد محمود قاسمی، مولانا یوسف انور، قاری محمد حنیف بھٹی، قاری محمد جاوید اختر ودیگر نے شرکت کی۔ پارٹی کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری، امن اور مسلم مسیحی بھائی چارے کو فروغ دینا تھا۔ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اس موقع پر کہا کہ تمام شہری ذاتی اور گروہی اختلافات بھلا کر ملکی امن و سلامتی کیلئے کردار ادا کریں تاکہ ہمارا پیارا پاکستان امن اور خوشحالی کا گہوارہ بن سکے۔ انکا کہنا تھا کہ تمام مذاہب امن، پیار و محبت اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں، انتہا پسندی، دہشت گردی اور تشدد کے خاتمے کیلئے بین المذاہب مکالمہ، رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 550465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش