QR CodeQR Code

محمود اچکزئی جیسے دوستوں کی موجودگی میں ملک کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے، ذوالفقار چودھری

11 Jul 2016 04:23

اسلام ٹائمز: جھنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کے دعوے دار علاج کے بہانے شاپنگ سنٹرز میں خریداری کے مزے لوٹ رہے ہیں، جبکہ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ذوالفقار چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی میں دل کا آپریشن نہیں، بلکہ پانامہ لیکس رکاوٹ ہیں، حکومت کے تاخیری حربوں سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقل وزیر خارجہ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان بیرونی محاذوں پر دیوار سے لگا ہوا ہے، جبکہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کے دعوے دار علاج کے بہانے شاپنگ سنٹرز میں خریداری کے مزے لوٹ رہے ہیں، جبکہ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے۔ انہوں نے افغان مہاجرین کے حوالے سے محمود اچکزئی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے دوستوں کی موجودگی میں ملک کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 550467

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/550467/محمود-اچکزئی-جیسے-دوستوں-کی-موجودگی-میں-ملک-کو-کسی-دشمن-ضرورت-نہیں-ہے-ذوالفقار-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org