QR CodeQR Code

نوجوان راتوں کو جاگ کر اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر آنسو بہایا کریں، سید ہدایت رسول قادری

10 Jul 2016 19:25

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کت ضلعی رہنما کا کہنا تھا کہ اعمال کی کمی ہے، تو کوئی بات نہیں ہماری نسبت سے بیڑا پار ہو جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کہا ہے کہ آج ایسے رہنمائوں کی کمی نہیں، جو نوجوان نسل کا ایمان تباہ کر رہے ہیں۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کت ضلعی رہنما کا کہنا تھا کہ اعمال کی کمی ہے، تو کوئی بات نہیں ہماری نسبت سے بیڑا پار ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ والوں کی کتابیں پڑھنے سے انکی صحبت ملتی ہے، نوجوان راتوں کو جاگ کر اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر آنسو بہایا کریں، اس سے نفس امارہ سے نجات ملے گی اور روحانی ترقی کا سفر شروع ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 550468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/550468/نوجوان-راتوں-کو-جاگ-کر-اللہ-کے-حضور-سجدہ-ریز-ہو-آنسو-بہایا-کریں-سید-ہدایت-رسول-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org