QR CodeQR Code

سندھ ہائیکورٹ نے سزائے موت کے 20 فیصلوں پر عملدرآمد معطل کر دیا

3 Jul 2016 14:59

اسلام ٹائمز: عدالت نے کالعدم لشکر جھنگوی کے سالار علی محمد اجمل عرف اکرم لاہوری اور اس کے ساتھی تصدق حسین کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے بریت کے فیصلے کے خلاف سرکار کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے سزائے موت کے 20 فیصلوں پر عملدرآمد معطل کر دیا، جبکہ 23 ملزمان کی سزائے موت کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں خصوصی اپیلیٹ بینچ نے 3 ماہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں اور سیشن عدالتوں کے سزائے موت سے متعلق مجموعی طور پر 51 اپیلوں اور ریفرنسز کی سماعت کی۔ فاضل بینچ نے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف 20 اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے پھانسی کے فیصلے پر عملدرآمد معطل کیا، ان میں سے 9 کا تعلق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں، جبکہ 11 فیصلے سیشن عدالتوں کے تھے۔ رپورٹ کے مطابق فاضل بینچ نے 4 ملزمان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا، تاہم 23 ملزمان کی سزائے موت کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے فیصلوں کو برقرار رکھا ہے، جبکہ کالعدم لشکر جھنگوی کے سالار علی محمد اجمل عرف اکرم لاہوری اور اس کے ساتھی تصدق حسین کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے بریت کے فیصلے کے خلاف سرکار کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 550616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/550616/سندھ-ہائیکورٹ-نے-سزائے-موت-کے-20-فیصلوں-پر-عملدرآمد-معطل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org