QR CodeQR Code

پشاور میں دکان پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

3 Jul 2016 22:35

اسلام ٹائمز: پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دستی بم حملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ پشتخرہ میں چپل کی دکان پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے پشتخرہ میں نامعلوم افراد چپل کی دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دستی بم حملہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 550678

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/550678/پشاور-میں-دکان-پر-دستی-بم-حملہ-ایک-شخص-جاں-بحق-3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org