0
Monday 4 Jul 2016 11:27

کراچی میں بوائلر پھٹنے سے کارخانے کی چھت گر گئی، 5 افراد جاں بحق

کراچی میں بوائلر پھٹنے سے کارخانے کی چھت گر گئی، 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں بوائلر پھٹنے سے برف کے کارخانے کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی میں صبا سینما کے قریب ایک برف کے کارخانے کا بوائلر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں برف کے کارخانے کی چھت گرگئی اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا، تاہم کچھ ہی دیر میں ریسکیو حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ملبے سے 3 افراد کی لاشیں، جبکہ 6 زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جہاں 2 زخمی دم توڑ گئے اور دیگر کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔ ملبے تلے اب بھی کئی لوگ دبے ہوئے ہیں، تاہم کارخانے سے گیس کے مسلسل اخراج کی بدولت امدادی کام سست روی کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 550784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش