QR CodeQR Code

اقتصادی راہداری کے حوالے سے حکومتی کارکردگی مایوسی کن ہے، الیاس صدیقی

4 Jul 2016 19:31

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم جی کے رہنماء نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بھی پیپلز پارٹی حکومت کی طرح اسکردو روڈ کے حوالے سے جھوٹ پر جھوٹ بولی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں شیعہ سنی کا مسئلہ نہیں، اقربا پروری کی انتہا ہوگئی ہے غیرمنصفانہ اقدامات کو کور کرنے کیلئے مذہب کا کارڈ استعمال کیا جارہا ہے۔ اسمبلی کی آڑ میں اصول پسند آفیسران کو بلیک میل کر کے غیر قانونی کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جو کہ شرمناک عمل ہے۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے محکمے میں اصلاحات لائے ہیں جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہ حکومتی عہدوں پر براجمان بعض لوگ اسمبلی کی آڑ میں سرکاری آفیسروں کو بلیک میل کرنے کی مذموم کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اور ان کے ناجائز کام نہیں ہوتے ہیں تو اسمبلی میں ان فرض شناص آفیسروں کے خلاف قراردادیں پیش کی جارہی ہیں۔ گلگت بلتستان کا سب سے اہم ایشو اقتصادی راہداری کے حوالے سے اسمبلی کی کارکردگی مایوس کن ہے اور محض مرکزی حکومت کے ہر ناجائز اقدام کو بھی حکمران قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جو کہ علاقے کے مفادات کا سودا کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی پیپلز پارٹی حکومت کی طرح اسکردو روڈ کے حوالے سے جھوٹ پر جھوٹ بولی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 550903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/550903/اقتصادی-راہداری-کے-حوالے-سے-حکومتی-کارکردگی-مایوسی-کن-ہے-الیاس-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org