0
Monday 4 Jul 2016 21:20

لاہور، عید اور چاند رات کو سکیورٹی پر 8 ہزار اہلکار تعینات کریں گے، امین وینس

لاہور، عید اور چاند رات کو سکیورٹی پر 8 ہزار اہلکار تعینات کریں گے، امین وینس
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور امین وینس کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چاند رات اور عیدالفطر کے روز سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امین وینس نے کہا کہ چاند رات اور عید پر سیکیورٹی فورسز نے حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے ہیں، اس موقع پر شہر میں سیکیورٹی پر 8 ہزار اہلکار تعینات کیا جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے لیے سادہ کپڑوں میں کمانڈوز تعینات ہونگے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سکیورٹی تھریٹس ہیں لیکن لاہور پولیس امن دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 550915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش