QR CodeQR Code

عید کے تینوں روز لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، وزارت پانی و بجلی کا اعلان

4 Jul 2016 22:06

اسلام ٹائمز: مذکورہ وزارت نے ماہ رمضان میں سحر و افطار کے اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان اور یقین دھانی کرائی تھی، مگر اس اعلان پر عملدرآمد کرانے میں وزارت بری طرح ناکام رہی، یہاں تک کہ سحر و افطار کے اوقات میں بھی لوگ احتجاج کرتے نظر آئے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر میں عیدالفطر کے تینوں دنوں کے دوران بجلی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامئے کے مطابق بجلی کی تمام کمپنیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اپنا شیڈول تیار رکھیں اور عید کی تینوں دنوں کیلئے بجلی کی رسد کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملے کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ غور طلب ہے کہ مذکورہ وزارت نے افطار و سحری کی اوقات میں بھی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ اور یقین دہانی کرائی تھی جس کو پورا کرنے میں نہ صرف ناکام رہے ہیں بلکہ خیبرپختونخوا کی عوام نے آئے روز بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 550932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/550932/عید-کے-تینوں-روز-لوڈشیڈنگ-نہیں-ہوگی-وزارت-پانی-بجلی-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org