0
Saturday 9 Jul 2016 20:44

محمود خان اچکزئی کے بیان سے پوری قوم کی دل آزاری ہوئی ہے، مہر رکن عالم

محمود خان اچکزئی کے بیان سے پوری قوم کی دل آزاری ہوئی ہے، مہر رکن عالم
اسلام ٹائمز۔ معروف ماہر قانون مہر رکن عالم نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کے بیان سے پوری قوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔ سرگودہا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ماہر قانون کا کہنا تھا کہ اپنے نامناسب بیان پر محمود اچکزئی پاکستانی قوم سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہ ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے، ایسے میں لازم ہے کہ تمام جماعتوں کے سیاست دان ذاتی مفاد پر ملکی مفادات کو قربان مت کریں۔ واضح رہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے متعلق فوج، سیاستدانوں اور عوامی حلقوں کی جانب سے اپنائے گئے موقف کی مخالفت کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ مناسب نہیں۔
خبر کا کوڈ : 551135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش