0
Tuesday 5 Jul 2016 19:06

حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے عالم اسلام کو متحد ہوکر سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہیے، سراج الحق

حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے عالم اسلام کو متحد ہوکر سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہیے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے دیگر شہروں میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن نے اب ہمارے روحانی مراکز کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے عالم اسلام کو متحد ہوکر سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ رمضان کے مبارک مہینے میں ان مقدس مقامات کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دائرے سے بھی خارج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دھماکوں کے پیچھے وہ عالمی طاقتیں ہیں جنہوں نے عراق، فلسطین، شام و دیگر مقامات پر مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ یہ ایک گہری سازش ہے اس کو ناکام بنانے کے لیے پوری دنیا کے مسلمان عوام اور خصوصاً مسلمان حکمرانوں کو متحد ہونا پڑے گا ورنہ خدانخواستہ اس کے ہولناک نتائج منظرعام پر آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 551200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش