QR CodeQR Code

مدینہ منورہ، عراق، ترکی اور دیگر مسلم ممالک میں ہونیوالے خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہیں، مولانا عون نقوی

5 Jul 2016 19:22

اسلام ٹائمز:ایک بیان میں جعفریہ الائنس کی سپریم کونسل کے رکن نے کہا کہ ہمیں ایسے عناصر سے برات کا اعلان کرنا ہوگا جو دین کا نام استعمال کرکے بے گناہوں کا خون بہا رہے ہیں اور جہاد کے نام پر انسانیت کا قتل کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کی سپریم کونسل کے رکن مولانا محمد عون نقوی نے مدینہ منورہ، عراق شام، ترکی اور دیگر اسلامی ممالک میں ہونیوالے خودکش حملوں اور بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مکروہ فعل تعلیمات اسلامی کے منافی ہے اور جو لوگ اس طرح کی حرکات کررہے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہمیں ایسے عناصر سے برات کا اعلان کرنا ہوگا جو دین کا نام استعمال کرکے بے گناہوں کا خون بہا رہے ہیں اور جہاد کے نام پر انسانیت کا قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے داعش، القاعدہ، طالبان اور لشکر جھنگوی کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا اور شہید ہونیوالوں کے لئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی اور عالم اسلام میں بسنے والے مسلمانوں سے کہا گیا کہ وہ متحد ہوکر ان خارجی ٹولوں کا مقابلہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 551204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/551204/مدینہ-منورہ-عراق-ترکی-اور-دیگر-مسلم-ممالک-میں-ہونیوالے-خودکش-حملوں-کی-مذمت-کرتے-ہیں-مولانا-عون-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org