QR CodeQR Code

مسلمانان عالم کسی بھی صورت میں ایسے ناپاک منصوبہ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مولانا شبیر قمی

8 Jul 2016 06:31

اسلام ٹائمز: مولانا قمی نے عالم اسلام کے تمام ذی حس افراد سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ ان سازشوں اور اس تباہ کن صورتحال سے امت مسلمہ کو باہر لانے میں اپنا بھرپور رول ادا کریں، انہوں نے امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل اتحاد امت میں مضمر قرار دیا اور اتحاد اسلامی پر عمل درآمد میں علماء کا اہم رول بنتا ہے جس سے نبھانے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے دنیا کے مقدس ترین شہر مدینہ پاک کے مسجد نبوی کے باہر ہوئے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یہ بات واضح کردی کہ مسلمانان عالم کسی بھی صورت میں اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے کسی بھی ایسے ناپاک منصوبہ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مولانا شبیر قمی نے کہا کہ اب بلی تھیلی سے باہر آگئی اور اب یہ عالم اسلام کو پتہ چلا ہے کہ ان دہشت گردوں جنہوں نے مسلم امہ کو کشت و خون میں ڈبو کے رکھا ہے کی سر پرستی اسرائیل اور امریکہ کر رہا ہے، مولانا قمی نے عالم اسلام کے تمام ذی حس افراد سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ ان سازشوں اور اس تباہ کن صورتحال سے امت مسلمہ کو باہر لانے میں اپنا بھرپور رول ادا کریں، انہوں نے امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل اتحاد امت میں مضمر قرار دیا اور اتحاد اسلامی پر عمل درآمد میں علماء کا اہم رول بنتا ہے جس سے نبھانے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 551240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/551240/مسلمانان-عالم-کسی-بھی-صورت-میں-ایسے-ناپاک-منصوبہ-کو-کامیاب-نہیں-ہونے-دیں-گے-مولانا-شبیر-قمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org