0
Wednesday 6 Jul 2016 05:46

اسرائیلی بستیوں کی تعمیر سے امن کوششوں کو نقصان پہنچے گا، جان کربی

اسرائیلی بستیوں کی تعمیر سے امن کوششوں کو نقصان پہنچے گا، جان کربی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے سے فلسطین کے ساتھ امن معاہدے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔  امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ کو ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ اسرائیل مشرقی مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں سینکڑوں نئی رہائشی یونٹس کی تعمیرات کا پہلے سے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کرنے، یہودی آباد کاری میں توسیع اور نئی بستیوں کے قیام کا ایک منظم عمل لگ رہا ہے۔ جو بنیادی طور پر مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لئے نقصان دہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 551243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش