QR CodeQR Code

داعش سامراجی قوتوں کی آلہ کار تنظیم ہے، اسے اسلامی کہنا اسلام اور مسلمانوں کیساتھ زیادتی ہے

جمعیت اہلحدیث نے پاک فوج کے خصوصی دستے سعودی عرب بھجوانے کا مطالبہ کر دیا

8 Jul 2016 18:35

اسلام ٹائمز: ہر وہ پُرتشدد تحریک جو آقائے دو عالم حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کیخلاف ہو، جو بے گناہوں کے خون بہانے کو جائز سمجھتی اور مسلک کی بنیاد پر قتل و غارتگری کو دین کا حصہ سمجھتی ہو، وہ غیر اسلامی اور غیر مذہبی تحریک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کی اتحادی جماعت مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ساجد میر نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ حرمین شریفین کو درپیش سکیورٹی کے خطرات کے پیش نظر فوری طور پر پاک فوج کے خصوصی دستے سعودی عرب روانہ کئے جائیں، تاکہ حرمین شریفین کی سکیورٹی کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنایا جاسکے، داعش سامراجی قوتوں کی آلہ کار تنظیم ہے، اسے اسلامی کہنا اسلام اور مسلمانوں کیساتھ زیادتی ہے۔ سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ پر حملہ ایک اشارہ ہے، آئندہ حج کے ایام میں بھی اس طرح کی دہشتگردی کے خطرات لاحق ہیں اور حج کے دنوں میں بھی اسلام دشمن قوتیں سرزمین حجاز میں دہشتگردی کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر وہ پُرتشدد تحریک جو آقائے دو عالم حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کیخلاف ہو، جو بے گناہوں کے خون بہانے کو جائز سمجھتی اور مسلک کی بنیاد پر قتل و غارتگری کو دین کا حصہ سمجھتی ہو، وہ غیر اسلامی اور غیر مذہبی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کسی حیل و حجت کے بغیر حرمین شریفین کو درپیش سکیورٹی خطرات کے پیش نظر فوری طور پر پاک فوج کے خصوصی دستے سعودی عرب روانہ کئے جائیں، تاکہ حرمین شریفین کی سکیورٹی کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنایا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 551277

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/551277/جمعیت-اہلحدیث-نے-پاک-فوج-کے-خصوصی-دستے-سعودی-عرب-بھجوانے-کا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org