QR CodeQR Code

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلے کے دوران 2 طالبان دہشتگرد ہلاک

8 Jul 2016 19:03

اسلام ٹائمز: منگھو پیر میں پاکستان ہوٹل کے قریب پولیس نے دہشتگردوں کی خفیہ اطلاع چھاپہ مارا، جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے منگھو پیر میں پولیس مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پاکستان ہوٹل کے قریب پولیس نے دہشتگردوں کی خفیہ اطلاع چھاپہ مارا، جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا، جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سے ہے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 551282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/551282/کراچی-کے-علاقے-منگھوپیر-میں-پولیس-مقابلے-دوران-2-طالبان-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org