QR CodeQR Code

داعش سمیت دیگر فتنے عالم اسلام کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں، طاہر اشرفی

8 Jul 2016 21:03

اسلام ٹائمز: لاہور میں پریس کانفرنس میں پاکستان علما کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان سعودی حکام سے رابطہ کرکے حرمین الشریفین کی سکیورٹی کی پیشکش کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکوں کیخلاف 11 جولائی کو اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلایا ہے اور اتوار کو ملک بھر میں سعودی عرب میں ہونے والے دھماکوں کیخلاف احتجاج کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان سعودی حکام سے رابطہ کرکے حرمین الشریفین کی سکیورٹی کی پیش کش کرے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھماکوں کیخلاف 11 جولائی کو اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا اجلاس بلایا ہے اور اتوار کو ملک بھر میں سعودی عرب میں ہونے والے دھماکوں کیخلاف احتجاج کریں گے۔ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ داعش سمیت دیگر فتنے عالم اسلام کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں، تاہم یہ تمام فتنے تکفیری گروہ ہیں، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے سعودی عرب کے مقدس مقامات کو نشانہ بنا کر بھیانک پیغام دیا ہے، اس سے امت مسلمہ میں احساس بیدار نہ ہوا تو مستقبل میں مزید بھیانک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر پاک فوج کے دستے سعودی عرب بھجوائے جائیں، جنہیں حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے تعینات کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 551292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/551292/داعش-سمیت-دیگر-فتنے-عالم-اسلام-کو-یرغمال-بنانا-چاہتے-ہیں-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org