QR CodeQR Code

کے پی کے میں عمران خان کی حکومت امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہوگئی ہے، علامہ ناصر عباس

7 Jul 2016 19:38

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں قاتلوں نے عید کے روز بھی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں عمران خان اپنے صوبوں میں ہونے والی قتل و غارت گری پر شہداء کے گھروں میں کیوں نہیں جاتے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں قاتلوں نے عید کے روز بھی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری رکھا، لیکن صوبائی حکومت کہیں نظر نہیں آئی۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ عمران خان امجد صابری کی شہادت پر کراچی تو جاسکتے ہیں، لیکن ڈی آئی خان میں شہداء کے گھر کیوں نہیں جاسکتے۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے صوبے پر توجہ دیں اور ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلائیں، ورنہ ان کا حال بھی رئیسائی حکومت جیسا ہوگا۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سوموٹو ایکشن لینے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ڈی آئی خان سمیت ملک بھر میں فرقہ وارانہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 551293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/551293/کے-پی-میں-عمران-خان-کی-حکومت-امن-امان-قائم-رکھنے-ناکام-ہوگئی-ہے-علامہ-ناصر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org