QR CodeQR Code

کوٹلی، 239 خاندانوں کے سربراہ مسلم کانفرنس سے مستعفی

9 Jul 2016 12:18

اسلام ٹائمز: مسلم کانفرنس چھوڑنے والے 600 افراد نے آئندہ مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم سے میدان سیاست میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ یہ تقریبات عید کے دوسرے روز ہوئیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگی رہنما ملک یوسف نے گوڑھا گوئی، نڑالی اور موہاڑ کا دورہ کیا جہاں 239 خاندانوں کے سربراہوں نے مسلم کانفرنس کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ(ن) میں باضابطہ شمولیت اختیار کی۔ نڑالی کے مقام پر منعقدہ پروگرام میں 65 خاندان کے 470 افراد نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم کانفرنس چھوڑنے والے 600 افراد نے آئندہ مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم سے میدان سیاست میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ یہ تقریبات عید کے دوسرے روز ہوئیں جس میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ سینکڑوں افراد کی جانب سے حمایت کے اعلان پر ملک یوسف کی پوزیشن مضبوط نظر آ رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 551343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/551343/کوٹلی-239-خاندانوں-کے-سربراہ-مسلم-کانفرنس-سے-مستعفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org