QR CodeQR Code

ڈیوس کیس،قانون کی خلاف ورزی پر احتجاجی تحریک چلائیں گے،حافظ حسین

16 Feb 2011 21:32

اسلام ٹائمز:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے امریکی دباوٴ میں آ کر کوئی غلط فیصلہ کیا تو اسے سخت عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا


بہاولپور:اسلام ٹائمز۔جے یو آئی کے مرکزی رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی تو تمام جماعتیں احتجاجی تحریک چلائیں گی، ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے جراتمندانہ قدم اٹھایا ہے۔ بہاولپور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ بے گناہ پاکستانیوں کو دن دیہاڑے موت کے گھاٹ اتارنے والے امریکی اہلکار کے خلاف تمام شواہد موجود ہیں اور اس پر الزام بھی ثابت ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس نے ایک ناقابل معافی جرم کیا ہے لیکن اسے سفارتی استثنیٰ دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا لیکن انہوں نے حق کا ساتھ دے کر ایک مثبت قدم اٹھایا ہے۔ حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے امریکی دباوٴ میں آ کر کوئی غلط فیصلہ کیا تو اسے سخت عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 55142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/55142/ڈیوس-کیس-قانون-کی-خلاف-ورزی-پر-احتجاجی-تحریک-چلائیں-گے-حافظ-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org