0
Saturday 9 Jul 2016 19:11

وزیراعظم میاں نوازشریف لندن سے لاہور پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

وزیراعظم میاں نوازشریف لندن سے لاہور پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کا خصوصی طیارہ علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے، نواز شریف 48 روز کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں اور اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر 1800 سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ایئرپورٹ کے اطراف بھی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف لاہور ایئرپورٹ سے سیدھا رائیونڈ کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ ہوں گے اور اس حوالے سے ہیلی کاپٹر بھی لاہور ایئرپورٹ پر پہنچا دیا گیا ہے۔ رائے ونڈ میں وزیراعظم نواز شریف کی رہائشگاہ پر بڑی تعداد میں کارکن ان کا استقبال کرنے کیلئے موجود ہیں جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ شہباز شریف، گورنر پنجاب سمیت دیگر وفاقی وزراء ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کرنے کیلئے موجود ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کے بعد صحت بہتر ہونے اور ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد پاکستان واپس آئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ انکی اہلیہ کلثوم نواز، بیٹی مریم نواز شریف، بھتیجے اور خاندان کے دیگر افراد بھی وطن واپس پہنچے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 551434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش