0
Wednesday 16 Feb 2011 23:40

بحرین میں عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری،ان مظاہروں میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل

بحرین میں عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری،ان مظاہروں میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل
منامہ:اسلام ٹائم۔بحرین کے دارالحکومت منامہ میں بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل مظاہرے میں ہلاک ہونے والے شہری کی نماز جنازہ میں گزشتہ روز ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرے میں شامل ایک 20 سالہ یونیورسٹی کے طالب علم بکر عاقل نے بتایا، کہ وہ اپنے حق کیلئے پر امن انداز میں احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ عوامی مظاہروں کے بعد انکے مطالبات تسلیم ہوں گے۔ ان مظاہروں میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق منامہ شہر کے وسطی علاقے میں 2 ہزار سے زائد افراد نے رات خیموں میں گزاری، ان مظاہروں میں اہل تشیع کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ واضح رہے کہ منامہ میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کا ہیڈکوارٹر بھی واقع ہے، امریکہ نے بحرین میں شروع ہونے والے مظاہروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کراﺅلی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کو بحرین میں تشدد کے حالیہ واقعات پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقوں سے پر امن رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔ مظاہرین وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 55144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش