0
Saturday 9 Jul 2016 20:57

حکومت پاکستان نے رواں ماہ گیس کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافے کی یقین دہانی کرائی

حکومت پاکستان نے رواں ماہ گیس کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافے کی یقین دہانی کرائی
اسلام ٹائمز۔ رواں ماہ گیس کی قیمتیں بڑھیں گی جبکہ آنے والے مہنیوں میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں اور پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں حکومت پاکستان نےرواں ماہ گیس کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافے کی یقین دہانی کرائی ہے اور آئی ایم ایف کو تحریری طور پر بتایا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن رواں ماہ جاری کر دیا جائے گا۔ بجلی پر رواں مالی سال 110 ارب روپے کی سبسڈی ختم کرنے اور بجلی کا نیا ٹیرف رواں ماہ لاگو کرنے کی بھی یقین دہانی کرا دی گئی ہے اور کہا ہے کہ جب بھی ضرورت پڑی بجلی کی قیمتیں بڑھا دی جائیں گی۔ جائزہ رپورٹ کے مطابق حکومت نے پی آئی اے اور بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کی نجکاری کا پروگرام ختم کر دیا ہے اور اب بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے حصص عوام کو فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ پہلے مراحلے میں فیسکو، لیسکو اور آئیسکو کے حصص فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ پی آئی اے کی نجکاری کی بجائے نجی شعبہ کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا جبکہ پی آئی اے کی مینیجمنٹ حکومت کے پاس ہی رہے گی۔ اسٹیل ملز کی نجکاری کرنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا اور آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت اسٹیل ملز لینے میں سنجیدہ نہیں ہے اور حتمی جواب کے بعد اسٹیل ملز کی نجکاری کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا ہے کہ رواں ماہ نیا ایلکٹرک سٹی ایکٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا جبکہ بجلی کا نیا ٹیرف بھی رواں ماہ لاگو کیا۔
خبر کا کوڈ : 551452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش