0
Saturday 9 Jul 2016 12:20

امریکہ نے اگر ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا تو اسکے سنگین نتائج برآمد ہونگے، ایران

امریکہ نے اگر ایٹمی معاہدے کے حوالے سے  اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا تو اسکے سنگین نتائج برآمد ہونگے، ایران
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران نے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی بابت امریکا کو سخت خبردار کیا ہے۔ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے آئی آر آئی بی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنے سبھی وعدوں پر عمل کر رہا ہے اور اگر امریکہ نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تہران مشترکہ جامع ایکشن پلان کو تسلیم کرتا ہے اور اس کی خلاف ورزی نہیں کرے گا اور ہم امید کرتے ہیں کہ مقابل فریق بھی دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا اور اس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مقابل فریق کوشش کرے گا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کو نقصان نہ پہنچے کیونکہ وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ اگر ایٹمی معاہدے کو نقصان پہنچا تو قبل اس کے کہ اس کا نقصان ایران کو ہو خود اس کو ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکیوں نے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ان کی سیاسی ساکھ بری طرح متاثر ہوگی، جس کے لئے انہوں نے بھاری قیمت بھی ادا کی ہے۔ علی اکبر صالحی نے کہا کہ اگر دنیا یہ سمجھ لے گی کہ امریکیوں نے اس قدر وعدہ خلافیاں کی ہیں تو امریکہ کو اس کا ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
خبر کا کوڈ : 551477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش