QR CodeQR Code

نواز شریف سے شہباز شریف اور چودھری نثار کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

10 Jul 2016 17:45

اسلام ٹائمز: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی جانب سے حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی رہائشگاہ پر وزیر اعلی ٰپنجاب میاں محمد شہباز شریف وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور دیگر اہم شخصیات نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کی صحتیابی پر شریف خاندان کی جانب سے اپنے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اتوار کے روز بھی مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے وزیر اعظم کو صحت یابی پر گلدستے بھجوانے کا سلسلہ جاری رہا۔ وزیر اعظم کی لاہور واپسی کے موقع پر جاتی امرا رائیونڈ کے اطراف کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 551654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/551654/نواز-شریف-سے-شہباز-اور-چودھری-نثار-کی-ملاقات-باہمی-دلچسپی-کے-امور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org