QR CodeQR Code

کراچی آپریشن پر الزامات غلط نکلیں تو جو چور کی سزا وہ ہماری سزا، فاروق ستار

10 Jul 2016 19:12

اسلام ٹائمز: پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے کہا کہ شہر میں قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں تو اپنے تحفظات کا اظہار کیا، اگر آپریشن غلط سمت میں جائے تو اس کا قبلہ درست کیا جاتا ہے، اب پھر ایک سیاسی ایجنڈہ آگیا ہے، لوگوں سے دوبارہ وفاداریاں تبدیل کرائی جانے لگی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سنئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن کا بہت بڑا حصہ سوالات کی زد میں ہے، شک کی بنیاد پر کسی کو گرفتار یا ٹرائل کرنا کسی کا اختیار نہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ شہر میں قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں تو اپنے تحفظات کا اظہار کیا، کوئی تیسرا فریق ہمارے تحفظات اور الزامات کا موازنہ کرے، الزامات غلط نکلیں تو جو چور کی سزا وہ ہماری سزا، اگر ہماری شکایات درست ہیں تو سزا ملنی چاہیے۔ فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ اگر آپریشن غلط سمت میں جائے تو اس کا قبلہ درست کیا جاتا ہے۔ متحدہ رہنما نے شکوہ کیا کہ وزیراعظم کی نگراں کمیٹی آج تک قائم نہیں ہوئی، ہم انصاف کی بات کریں تو ہمیں لولی پاپ دے دی جاتی ہے۔ فاروق ستار نے اعتراف کیا کہ شہر میں جبری گمشدگی، ماورائے عدالت قتل میں کمی آگئی تھی، گمشدہ لوگ ملنے لگے تھے، جس پر ہم نے اللہ کا شکر ادا کیا۔ متحدہ رہنما نے دعوی کیا کہ اب پھر ایک سیاسی ایجنڈہ آگیا ہے، لوگوں سے دوبارہ وفاداریاں تبدیل کرائی جانے لگی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 551668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/551668/کراچی-ا-پریشن-پر-الزامات-غلط-نکلیں-جو-چور-کی-سزا-وہ-ہماری-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org